بھٹکل:16/اکتوبر(ایس او نیوز) تعلقہ انتظامیہ ، تعلقہ پنچایت، محکمہ سماجی فلاح وبہبودی ، بلدیہ اور پٹن پنچایت جالی کے اشتراک سے تعلقہ پنچایت ہال میں شری مہرشی والمیکی جینتی پروگرام کا بھٹکل بلدیہ صدر صادق مٹانے افتتاح کیا۔
پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے تعلقہ پنچایت اسٹانڈنگ کمیٹی کے صدر وشنو دیواڑیگا نے کہاکہ والمیکی کسی بھی ذات، نسل کے نمائندے نہیں ہیں، انہوں نےپوری انسانیت کے لئے روشنی دکھانے کا کام کیا ہے۔ مہرشی والمیکی ترقی بورڈ ، بنگلور و کے ڈائرکٹر وینکٹیش منجو گونڈ ، تحصیلدار وی این باڈکر ، تعلقہ پنچایت افسر سی ٹی نائک ، جالی پنچایت افسر وینکٹیش ناؤڈ ، محکمہ سماج کے ونایک نائک، کنڑا ساہتیہ پریشد کے صدر گنگادھر نائک، ڈی وائی ایس پی شیورام وغیرہ موجود تھے۔ جنتا ودیا لیہ کے پرنسپال اے بی رام رتھ نے مقالہ پیش کیا۔ میڈیکل افسر ایریا دیواڑیگا نے نظامت کرتے ہوئے شکریہ اداکیا۔